اسٹار ہاسپٹلس پر گیسٹرونٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اسٹار ہاسپٹلس بنجارہ ہلز میں کل ایک نئے گیسٹرونٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کا آغاز کیا گیا اسے اسٹار انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرنٹرو نٹولوجی کا نام دیا گیا ہے ۔ اس شعبہ کا آغاز پیٹ ، جگر ، لبلبہ ، نرخرا ، بڑی آنت کا حصہ ، چھوٹی آنت وغیرہ سے متعلق امراض کے لیے جامع علاج فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔ اس شعبہ کا افتتاح لیپاروینڈو سکوپک سرجن اور بھونگیر کے ایم پی ڈاکٹر نرسیا گوڑ نے کیا ۔ اس ہاسپٹل میں موجودہ گیسٹرونٹرولوجی ٹیم چار تجربہ کار ڈاکٹرس ڈاکٹر ای رامنجنیلو ، ڈاکٹر آنند کمار ، ڈاکٹر نلین کانت اور ڈاکٹر رویندر ناتھ پر مشتمل ہے ۔ اسٹار ہاسپٹلس کے اہم اصولوں کے مطابق گیسٹرونٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ تمام قسم کے گیسٹرونٹرولوجی کے مسائل سے دوچار مریضوں کے لیے اڈوانسڈ علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے ۔۔