اسمتھ کی 61رنز کی دھماکہ خیز اننگزکے ساتھ واپسی

انٹاریو۔30 جون (سیاست ڈاٹ کام )بال ٹیمپر نگ مقدمہ پر ایک سال کی پابندی کے شکار آسٹریلیائی سابق کپتان اسٹیواسمتھ کی میدان میں دھماکہ دار واپسی ہوئی ہے اور انہوں نے گلوبل ٹی 20کینیڈا کے افتتاحی میچ میں61رنز کی شاندار اننگز کھیل کراپنی ٹیم ٹورنٹونیشلز کو وینکو ورنائٹس کیخلاف 6وکٹوں سے فتح دلا نے میں اہم کردار اداکیا۔اسمتھ نے فیلڈنگ کے دوران ایک کیچ چھوڑا تاہم ان کی شاندار بیٹنگ ٹیم کی فتح کا سبب بن گئی۔وینکور نائٹس نے 20اوورزمیں 4وکٹوں پر 227رنز بناڈالے ۔ اسمتھ کی41گیندوں پر61 رنزبنائے ۔