اسمتھ اور وارنر کو کوچ لانگر کی مکمل حمایت

سڈنی ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بال ٹیمپرنگ تنازعہ میں سزایافتہ آسٹریلیائی کرکٹرز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ہیڈ کوچ جسٹن لانگر کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوںکھلاڑی کی کلاس کے پیش نظر انہیں ورلڈکپ کیلئے نظر انداز کرنا ناممکن تھا۔ لانگر نے گذشتہ ماہ پاکستان کے خلاف سیریزکے دوران دبئی میں دونوں پلیئرز ٹیم کے ساتھ تھے، وہ بہت اچھی طرح دیگر کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔ اس سے ہمیں انہیں اسکواڈ میں دوبارہ شامل کرنے میں بہت مدد ملی۔ دلچسپ بات ہے کہ جسٹن لانگر دونوںکھلاڑیوں کی پابندی کے دوران بھی مسلسل ان سے رابطے میں رہے، انہیں ٹیم کے نئے کلچر سے روشناس کروایا تاکہ اسکواڈ میں واپسی پر اجنبیت کا احساس نہ ہو۔ لانگرکے بموجب کہ دبئی میں ٹیم کے ساتھ وقت گذارکر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ نئے کلچر میں خودکو ڈھال لیں گے، وہ واپسی کیلئے اور ٹیم انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے۔ لانگر نے واضح کردیاکہ استمھ نمبر پر چار پر کھیلیں گے۔