اسلام آباد کی مصروف سڑک پر آئی ایس پرچم لہرادیا گیا

اسلام آباد ۔/24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام کو آج اس وقت الجھن سے دوچار ہونا پڑا جبکہ شہر کی مصروف ترین سڑک پر آئی ایس کا پرچم لہرایا گیا جس میں خلافت کی تائید کی گئی تھی ۔ ایک شہری نے ایمرجنسی نمبر پر پولیس کو اطلاع دی کہ اسلام آباد ایکسپریس روڈ کے پیڈسٹیرین برج پر آئی ایس کا پرچم لہرا رہا ہے اور اس پر یہ پیام تحریر ہے کہ خلافت کے دور کا احیاء ہوگا ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے فوری انسپکٹر جنرل پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ تاہم پولیس کو اس معاملے میں اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا ۔