اسلام ،قرآن اور حضوراکرمؐ کی گستاخی پر محبان رسول ؐ کا شدید ردعمل فطری

اسٹیڈی سرکل کا مذاکرہ ،محمد ضیاء الدین نیر اور دیگر علماء کا خطاب
حیدرآباد /11 فروری ( پریس نوٹ ) وقفہ وقفہ سے دشمنان اسلام قرآن ، اسلام اور حضور اکرمﷺ کا گستاخانہ انداز میں مضحکہ اراتے رہتے ہیں اور محبان رسول ﷺ میں شدید ترین ردِ عمل فطری بات ہوتی ہے اور مسلمان کے پاس مختلف طریقوں اور تحریروں کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ اس لئے وہ اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں ۔ ہمارے علماء اکرم اور دانشوران عظام نے بہت ٹھنڈے دل سے مدلل اور منطقی انداز میں ایسی بہبود تحریروں کا جواب دیا ہے لیکن تیواری ، سلمان رشدی ، تسلیمہ نسرین اور یوروپ نے قرآن اور محمدﷺ کا جو مضحکہ اڑایا ہے اس کی بنیاد بدنیتی اور خیاثت پر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد ضیاء الدین نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت نے اسٹیڈی سرکل کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرہ بعنوان ’’ وقفہ وقفہ سے رسول اکرم ؐکی شان میں گستاخی ‘‘ اپنی صدارتی تقریر میں کیا ۔ جناب قاری محمد سلیمان کی قرات کلام پاک سے اس اجلاس کا آغاز ہوا ۔ جناب شاہنواز ہاشمی نے بحضور رحمتہ للعلمینؐ نعت شریف پیش کی ۔ جناب محمد ضیاء الدین نیر نے کہا کہ یہودیوں نے عیسائیت کی مخالفت میں انتہاء کردی ۔ حضرت عیسیٰؑ کی ولادت کے بارے میں حضرت مریمؑ ، پرواہیات الزامات عائد کئے ۔ اسی طرح عیسائیوں نے یہودیت کی مخالفت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ۔ قرآن مجید  نے تمام معصومیت کی حمایت کی اور ان کا احترام کرنا لازمی قرار دیا ۔ نائب صدر تعمیر ملت نے کہا کہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو تمام مذہبی صحیفوں کے احترام کا بھی حکم دیا ۔ لیکن یہ بھی بتایا کہ قرآن سے پہلے کے آسمانی صحیفے تحریف و نصرف کا شکار ہوکر اپنی اصل سے بدل گئے ہیں ۔ اسی لئے قرآن بھیجا گیا ۔ جناب عمر احمد شریف نائب معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ محبت رسول ﷺ ہے ۔ اگر کوئی شخص ہمارے حضور کو برا کہے بے  شک اس سے برا آدمی دنیا میں اور نہیں ہوسکتا ۔