اسلامی زکوٰۃ نظام معیشت کے استحکام کا ضامن : رے ڈالیو

واشنگٹن ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے امیر ترین شخصیتوں میں شمار کئے جانے والے رے ڈالیو جو دنیا کے سب سے بڑے ہیج فنڈ برج واٹر کے منیجر ہیں، نے ایک ایسا بیان دیا جس نے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہورہا ہے اور اب ایک ’’انقلاب‘‘ برپا ہونے والا ہے۔ ان کا ماننا ہیکہ دنیا میں جو عدم مساوات ہے وہ ایک انتہائی تشویشناک سطح تک پہنچ گئی ہے تاہم سود پرمبنی معیشتیں اس مقصد کیلئے ناموزوں ہیں، لہٰذا یہ کہنا پڑتا ہیکہ مذہب اسلام میں زکوٰۃ کے نام پر 2.5 فیصد مختص کرنے کی جو ہدایت دی گئی ہے اسی کے ذریعہ سماج سے عدم مساوات کو مٹایا جاسکتا ہے اور عالمی معیشت کو مستحکم بھی کیا جاسکتا ہے۔ (ویسے بھی کئی ممالک میں اب سود کی شرح بھی کم سے کم تر ہوتی جارہی ہے)۔ ایک مخیر شخصیت محمد یاسلہارک کا بھی یہی کہنا ہیکہ زکوٰۃ کا نظام ہی شفاف اور مساوات پر مبنی ہے جس سے ہم اپنی معیشتوں کو ایک بار پھر مستحکم حالت میں دیکھ سکتے ہیں۔ مسٹر ڈالیو کا بیان آج کے دور کے تناظر میں بھی انتہائی موزوں معلوم ہوتا ہے اور شاید یہی وجہ ہیکہ دنیا بھر میں اسلامی بینکنگ نظام کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔