اسلامیہ کالج ورنگل کے قدیم طلبہ کی اسوسی ایشن کی تشکیل

ہنمکنڈہ ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسلامیہ کالج ورنگل ایک قدیم اردو میڈیم کالج ہے حضرت محمد حسینی قادری نے اسلامیہ مدرسہ کا قیام عمل میں لایا 1890 میں قیام کے بعد مسلسل ترقی کرتا گیا بعدازاں بانی مدرسہ کے فرزند حضرت محمد محمودی حسینی نے اس مدرسہ کو پروان چڑھایا ۔ 1969 میں جونیر کالج بنا اور ترقی کرتے ہوئے ڈگری کالج کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔ اسلامیہ ادارہ جات کی 125 سالہ تاریخ ہے ۔ یہ جنوبی ہند کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر اول تا ڈگری سطح تک اردو میڈیم ذریعہ تعلیم ہے ۔ اس ادارے کے فارغ التحیصل طلبہ ساری دنیا میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز تھے اور دنیا میں کئی بڑے اداروں کی اولڈ بوائز اسوسی ایشن کا قیام عمل میں آچکا ہے ان ہی خطوط پر قدیم طلباء اسلامیہ کالج کے درمیان آپسی تعارف اور رابطے کیلئے ایک اولڈ بوائز اسوسی ایشن کی اڈھاک باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا اس کی مستقبل باڈی کی تشکیل اور ممبر سازی کے سلسلے میں 6 ستمبر 10.30 بجے دن مسلم کمیونٹی سنٹر مسجد النور ملگ روڈ ورنگل ایک اجلاس مقرر کیا جارہا ہے ۔ اضلاع اور حیدرآباد میں مقیم قدیم طلباء نے اسلامیہ کالج ورنگل سے اس اجلاس میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے اور گذارش کی جاتی ہے کہ قدیم طلبہ سے اسلامیہ کالج باہمی تعلقات کو قائم کرنے کیلئے اس اسوسی ایشن کی ممبر شپ حاصل کریں ۔ بیرون ممالک میں مقیم طلبہ اڈھاک کمیٹی کنوینر ڈاکٹر عزیز احمد عرسی سے ربط کریں۔