اسسٹنٹ سکریٹری نوڈل آفیسر مقرر، سکریٹری اقلیتی بہبود کے احکامات

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے محکمہ کے اسسٹنٹ سکریٹری کو نوڈل آفیسر کی زائد ذمہ داری دی ہے۔ اسمبلی اور کونسل کے بجٹ اجلاس میں اقلیتی بہبود کے اُمور کی یکسوئی اور دونوں ایوانوں سے ربط رکھنے کے لئے اسسٹنٹ سکریٹری کو نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ جی اے ڈی نے اس سلسلہ میں محکمہ کو ہدایت دی تھی کہ اسسٹنٹ سکریٹری یا ڈپٹی سکریٹری رتبہ کے عہدیدار کو نوڈل آفیسر مقرر کریں تاکہ اسمبلی اور کونسل کے اُمور کی یکسوئی میں سہولت ہو۔ اس سلسلہ میں آج باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے۔