اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

حیدرآباد 19 مئی (یو این آئی) ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم(اسرو)جو جاریہ سال جولائی میں باوقار چندریان llمشن کی تیاری کررہا ہے ،آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ چندریانllکے علاوہ دیگر کو XPOsat اورآدتیہ۔ایل ون مشنس کانام دیاگیا ہے ۔اسرو کے دیگر مشنس میں چندریانll،وینس مشن،لونار پولار ایکسپلوریشن اینڈ ایکسو ورلڈشامل ہیں۔XPosatیا X-ray Polarimeter satelliteایک سرگرم مشن ہے تاکہ تقطیب نورکا تجزیہ کیاجاسکے ۔اس کو رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیارکیا ہے ۔