اسرائیل کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہری ہلاک

رملہ ،21دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)رملہ کے نزدیک مغربی کنارہ کے شمال میں واقع البیرہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہری ہلاک ہوگیا۔فلسطین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رملہ کے شمال میں مغربی کنارہ کے بیت ال واقع اسرائیلی ٹھکانے کے نزدیک جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس سے 21سالہ احمد عباسی کی موت ہوگئی ۔عباسی مشرقی یروشلم کے نزدیک راس االعامودکا ساکن تھا۔