اسرائیل کی تائید میں امریکی سینٹ کی قرارداد منظور

واشنگٹن ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینٹ نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل پر دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا الزام عائد کیا اور ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے یہ استفسار کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کا الزام کیوں عائد کررہی ہے جبکہ حماس کا ذکر بھی نہیں کیا گیا حالانکہ وہ بھی عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس قرارداد میں حماس کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے حق کی تائید کی گئی۔ کہا گیا کہ حماس کے راکٹ حملوں کو روکنے اور اس کے سرنگوں کے نظام کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی علاقہ کے تحفظ کا اسے حق حاصل ہے۔ قرارداد میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کیلئے مزید فنڈس فراہم کرنے کی بھی تائید کی گئی۔