اسرائیل میں اپریل میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد

یروشلم 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل میں مخلوط حکومت نے آج فیصلہ کیا ہے کہ ماہ اپریل میں قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں گے ۔ 120 رکنی پارلیمنٹ میں اس حکومت کو 61-59 کی اکثریت حاصل ہے ۔ حکومت نے مقررہ وقت سے سات ماہ قبل انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو پر رشوت کے الزامات پر عدالتی احکام پر ارکان پارلیمنٹ میں اختلافات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ نتن یاہو کے خلاف رشوت کے کئی الزامات میں مقدمات بھی شروع کئے جائیں گے ۔ تجزیہ نگاروں کے بموجب قبل از وقت انتخابات کی یہ بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے ۔