اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاشی تعلقات مستحکم کرنے بات چیت

یروشلم ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیرمالیات موشے کہلون نے آج وزیراعظم فلسطین رامی حمداللہ سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کیلئے مقرر کئے گئے خصوصی قاصد جیسن گرین بلاٹ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ دونوں قائدین کی راملہ میں ہوئی ملاقات کے دوران معاشی معاملات، ریونیوز، کسٹمس اور انویسٹمنٹس کے شعبوں میں نتیجہ خیز تبادلہ خیال ہوا ہے جو یقینی طور پر قیام امن کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ کل ہوئی اس ملاقات میں اسرائیلی اور فلسطینی سیکوریٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی جبکہ کہلون اور حمدللہ کے درمیان حالیہ دنوں میں یہ دوسری ملاقات تھی۔