اسرائیلی فورس نے مشتبہ فلسطینی کو گولی مار دی

یروشلم۔ 31  اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے آج ایک چاقو سے مسلح فلسطینی کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارہ اور اسرائیل کے مابین سرحد پر چاقو سے لیس اس شخص کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ اُنھیں حملے کا نشانہ بناسکتا ہے ۔ فلسطینی عوام مغربی کنارے کے جنین سیکٹر کی سمت پیش قدمی کررہے تھے جہاں ایک چیک پوائنٹ پر اس نوجوان کو سکیورٹی فورس نے نشانہ بنایا ۔ پولیس نے بتایا کہ بارڈر گارڈس نے اُس پر فائرنگ کی اور اُس کے حملہ کرنے سے پہلے ہی ہلاک کردیا۔ مشتبہ فلسطینی حملہ آوروں کو گولی مارنے کا یہ تازہ واقعہ ہے جبکہ اکٹوبر کے اوائل سے یہاں بدامنی پائی جاتی ہے اور اسرائیل کے خلاف تیسرے فلسطینی انتفادہ کا اندیشہ ہے ۔

فلسطین میں 800 اسرائیلی مکانات
یروشلم۔ 31  اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام)  اسرائیل کے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کی 4 مختلف نوآبادیات بسیتوں میں 800 مکانات کی آباد کاری کی قانونی حیثیت کو بحال کردیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ قانونی حیثیت دیئے جانے والے ان مکانات میں 377 مکانات مغربی کنارے میں قائم نو آبادیات بستی یاکر، 187 اتمار اور 94 شیلو میں ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں قائم یہودی بستی سانسانا کے 97 مکانات بھی اس میں شامل ہیں۔