اسرائیلی فوج کا فلسطینی خبررساں ایجنسی پر چھاپہ

رملہ، 11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے رملہ میں فلسطینی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے کے دفترپر چھاپہ مار کر وہاں موجود صحافیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے ۔جس سے عمارت کے اندر موجود صحافیوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔خبررساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایجنسی میں موجود اسٹاف کو ایک کمرے کے اندر رہنے پرمجبور کیا اور ریسیور کمرے میں توڑ پھوڑ کی۔ فوجیوں نے نگرانی کیلئے لگائے گئے کیمرے کے ویڈیو ٹیپس کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ریڈ کراس نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی ڈبلیو اے ایف اے کے دفتر کی جانب جاتے وقت انکی جھڑپ فلسطینی مظاہرین سے ہوئی اور دفتر کے نزدیک پہنچنے پر اس جھڑپ میں مزیدشدت آگئی۔اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے ۔ فوجیوں نے گولیوں کیساتھ ساتھ ربڑ کی گولیاں بھی استعما ل کیں۔ جھڑپ میں چار لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور آنسو گیس کی وجہ سے 20لوگوں کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ اسرائیلی فوجی ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد ڈبلیو اے ایف اے دفتر سے واپس لوٹ گئی۔