اسرائیلی فوجی کے قتل کے ملزم فلسطینی کا مکان منہدم کردیا گیا

رملہ 15 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی افواج نے ایک فلسطینی شخص کے مکان کو منہدم کردیا ہے جس پر ایک اسرائیلی سپاہی کو ہلاک کردینے کا الزام ہے ۔ یہ ہلاکت اس وقت ہوئی تھی جب اسرائیلی دستہ نے مغربی کنارہ پر حملہ کیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے دو دھماکے کرتے ہوئے اسلام ابو حمید کے مکان کو رملہ میں آج تباہ کردیا ۔اس کارروائی میں کئی سپاہیوں اور فوجی گاڑیوں نے حصہ لیا تھا ۔ فوج نے کہا کہ اس موقع پر فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج پر سنگباری کی مگر اسرائیلی فوج نے صورتحال پر قابو کیا ہے ۔ اسرائیل نے حالیہ عرصہ میں مغربی کنارہ میں اپنے حملوں اور تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔