استغاثہ اعلیٰ مصر کے قتل کے جرم میں 9 افراد کو سزائے موت

قاہرہ۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں آج 9 مشتبہ اخوان المسلمون کارکنوں کو جو مبینہ طور پر 2015ء میں مصر کے وکیل استغاثہ اعلیٰ کے قتل میں ملوث تھے ، سزائے موت دے دی۔ یہ تمام 9 افراد وکیل استغاثہ اعلیٰ کے قتل کے مجرم قرار دیئے تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر بم حملے کے ذریعہ وکیل استغاثہ اعلیٰ کا قتل کیا تھا۔ صیانتی عہدیداروں نے آج اس کا انکشاف کیا۔ ہشام برکت کا وکیل استغاثہ اعلیٰ 2015ء میں مصر میں بم دھماکے سے قتل کردیا گیا تھا۔