استعفیٰ دیں یا رشوت کے الزامات کا سامنا کریں نواز شریف سے آصف زرداری کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پریشانیوں میں گھرے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو آج سابق صدر آصف علی زرداری کے اس مطالبہ کا سامنا کرنا پڑا کہ رشوت کے الزامات کے تحت انہیں مستعفی ہونا چاہئے یا پھر شیر کی طرح رشوت کے الزامات کا سامنا کرنا چاہئے۔ نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان سپریم کورٹ کے سامنے حاضر ہوئے جو پناما پیپرس افشاء کیس کا سامنا کررہے ہیں۔ آصف زرداری نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوںکو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سامنا ہے۔ اگر آپ کو اقتدار پر رہنا ہے تو رشوت کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا ورنہ استعفیٰ دیا جانا چاہئے۔ نواز شریف نے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ممالک میں ان کی جائیدادیں ان کے مرحوم والد کی سرمایہ کاری کا حصہ ہیں۔ گلف ریاستوں میں ان کے والد نے جائیدادیں خریدی تھیں۔ آصف زرداری جو 2008ء سے 2013ء تک صدر پاکستان رہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ وہ اپنے دعویٰ پر قائم ہیں تو انہیں شیر کی طرح رشوت کے الزامات کا سامنا کرنا چاہئے۔ نواز شریف کے علاوہ ان کی دختر43 سالہ مریم پر بھی کئی الزامات ہیں۔