اساتذہ کے بغیر سماج کی تعمیر ناممکن

بھینسہ /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گلوبل مورل ہائی اسکول بھینسہ میں یوم اساتذہ تقریب منائی گئی جس میں دہم جماعت کے طلباء نے اساتذہ کا کردار انجام دیا ۔ استقریب کے موقع پر صدر مدرس و کرسپانڈنٹ اظہار احمد نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سروے پلی رادھا کرشن کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو ان کی زندگی کے حالات سے واقف کروایا اور کہا کہ استاد کے بغیر سماج کی تعمیر ممکن نہیں ۔ سماج کی تعمیر اور طلباء کی تعمیر میں استاد کا اہم رول ہوتا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ استاد کی عزت و احترام کریں ۔ شیخ احمد ساحل ( معلم ) نے بھی خطاب کرتے ہوئے طلباء کیلئے زندگی گذاریں اور استاد کا مرتبہ کیا ہوتا ہے ۔ واقف کروایا ۔اس ضمن میں تحریری و تقریری مقابلے منعقد کئے گئے جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ تقریب کے آخری مرحلہ میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ بیسٹ ٹیچر کا رول ادا کرنے والے محمد یونس خان کو انعام اول سے نوازا گیا ۔ سینئیر تحریری مقابلے میں انعام اول سیما شرین ولد عبدالرزاق اور انعام دوم اقصیٰ تحریم بنت اظہار احمد صدر مدرس نے حاصل کیا گیا ۔ جونئیر تحریری مقالے میں انعام اول ثانیہ صدف بنت عبدالمتین انعام دوم بسم اللہ بیگم دوم مہک خانم بنت پٹھان فیروز خان نے حاصل کیا ۔ انعامات کی تقسیم صدر مدرس اور اساتذہ کے ہاتھوں انجام دی گئی ۔ اس تقریب میں اظہار احمد صدر مدسر گلوبل مورل ہائی اسکول اور اساتذہ شیخ احمد ساحل ، محمد حفیظ خان ، عبدالمقیط ، زبیر احمد ، سدالدین ، مسرت خانم ، صباء خانم ، بدالنساء، سیدہ فرحین ، ثناء سمرین ، آسیہ خانم کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ نظامت کے فرائض اور افتتاحی کلمات مجاہد فراز نے انجام دیا ۔