ارکان پارلیمنٹ کے الاؤنس میں اضافہ کو منظوری

نئی دہلی ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ارکان پارلیمنٹ کے الاؤنسیس میں اب اضافہ یقینی ہوگیا ہے ۔ کابینہ نے اس ضمن میں آج ایک تجویز کو منظوری دیدی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کیلئے حلقہ کے الاؤنس ‘ فرنیچر الاؤنس اور مواصلاتی مصارف میں قابل لحاظ اضافہ ہوگا ۔ وزارت پارلیمانی اُمور نے حلقہ اپرلیمنٹ کے الاؤنس کو موجودہ 45,000 روپئے ماہانہ سے بڑھاکر 60,000 روپئے کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اس وزارت نے ایک مرتبہ کے فرنیچر الاؤنس کو موجودہ 75000روپئے سایک لاکھ روپئے تک بڑھادینے کی سفارش کی ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں پر ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ نظرثانی کیلئے ایک مستقل میکانزم قائم کیا جائے گا ۔