ارون جیٹلی کا ذیابیطس آپریشن

نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کا آج منصوبہ بند ذیابیطس انتظامی آپریشن کیا گیا۔ ایک خانگی ہاسپٹل میں آپریشن کے بعد وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ 61 سالہ جیٹلی کو کل شام ساکیٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں لاپاروسکوپک سرجری کی گئی۔ دواخانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ چند سال سے ذیابیطس کے مریض تھے۔ آپریشن کے ذریعہ آنتوں سے مربوط چھوٹی تھیلی پیٹ میں نصب کی گئی ۔