اروناچل پردیش کے چیف منسٹر اور دیگر پارٹی سے معطل

ایٹا نگر ۔ /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش پھر ایک بار سیاسی بحران کا شکار ہوگیا جہاں حکمراں پیپلز پارٹی آف اروناچل (پی پی اے) نے چیف منسٹر پی کھنڈو ، ڈپٹی چیف منسٹر اور 5 دیگر ارکان اسمبلی کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کی بنا معطل کردیا ۔ اس دوران صدر اروناچل پردیش کانگریس کمیٹی پی ریچو نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ نوٹ بندی کے خلاف عوام سے رجوع ہوں اور انہوں نے وسط مدتی انتخابات کے بارے میں تبصرہ سے گریز کیا ۔