اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کی کتابیں دفتر عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ پر دستیاب

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء تین درجات کے امتحانات کی کتابیں ٹرسٹ کے قائم کردہ سنٹر اور دفتر ٹرسٹ روزنامہ سیاست سے حاصل کرتے ہوئے گھر پر اردو سیکھی جاسکتی ہے اور ان تین درجات کے تحت امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ یہ کتابیں کہیں اور دستیاب نہیں ہوتی ہیں ۔ صرف دفتر ٹرسٹ سے 11 بجے دن تا 5 بجے شام کے درمیان حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ اردو کے لیے سب مل کر کوشش کریں تو اردو کو فروغ حاصل ہوگا ۔ سنٹر قائم کرنے کے خواہش مند بھی ربط کریں ۔ انچارج محمد حبیب الرحمن سے 24744180 ۔ 9553556260 ایکسٹنشن 225 پر ربط کریں ۔۔