اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام کا دوبارہ آغاز

ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح متوقع ، ڈی ایم ڈبلیو کشن
نظام آباد:29؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُردو اکیڈیمی نظام آباد کمپیوٹر سنٹر کو جدید طور پر چلانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے اس خصوص میں تعمیری کام انجام دینے کا ڈی ایم ڈبلیو نظام آباد مسٹر کشن نے ارادہ ظاہر کیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ 2 سال سے کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرکو اُردو اکیڈیمی کی جانب سے روک دیا گیا اور کئی طلباء کو نقصانات ہورہے تھے طلباء کو ہونے والے نقصانات کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کے علاوہ سیاسی قائدین کی جانب سے حکومت سے خواہش کی جارہی تھی ۔ حکومت سے کی گئی نمائندگی پر اُردو اکیڈیمی کی جانب سے دو لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے اُردو اکیڈیمی کے تعمیری کام آہکپاشی و فرنیچر کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے دی گئی ہدایت پر آج ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر مسٹر کشن نے آج احمدی بازار میں واقع اُردو اکیڈیمی کا معائنہ کیا اور تمام چیزوں کا جائزہ لیا مسٹر کشن نے سیاست نیوز کو بتایا کہ اُردو اکیڈیمی کے کمپیوٹر ٹریننگ کے پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے اور اس کا افتتاح عنقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے ہاتھوں عمل میں آنے کے امکانات ہیں اس تقریب میں رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے علاوہ مقامی رکن اسمبلی و دیگر دیگر عہدیدار بھی موجود رہیں گے ۔ اس خصوص میں تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اُردو اکیڈیمی میں اُردو اخبارات بند ہوجانے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر کشن نے اخبارات کو شروع کرنے اور آرمور حلقہ میں اقامتی اسکول میں نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقرر میں ہوئی دھاندلیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر مسٹر کشن نے کہا کہ اس خصوص میں تحقیقات جاری ہے پولیس کارروائی کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے شکایت کی گئی ہے اور اقلیتی اقامتی مدارس میں ہوئے تقر ر کے بارے میں مکمل رپورٹ واضح کرنے کا مسٹر کشن نے ارادہ ظاہر کیا ۔