اراضیات کو باقاعدہ بنانے آن لائن درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( این ایس ایس) : حکومت تلنگانہ یو ایل سی اراضیات کو باقاعدہ بنانے کے لیے می سیوا پر آن لائن درخواستیں طلب کررہی ہے ۔ اس کے تحت ایسی اراضیات کو باقاعدہ بنایا جائے گا جو کہ تیسری پارٹیوں کے زیر تسلط یا قبضہ میں ہے ۔ وہ درخواست گذار جو اپنی اراضیات کو باقاعدہ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہیں چاہئے کہ وہ کسی بھی می سیوا سنٹر پر رجسٹرڈ دستاویزات کے ساتھ درخواست داخل کریں ۔ درخواست گذار کو چاہئے کہ وہ دو ہزار روپئے ناقابل واپسی پر ریسنگ فیس 35 روپئے می سیوا یوزر چارجس کے ساتھ ادا کریں ۔ درخواست گذار رہائشی ثبوت کے طور پر آدھار کارڈ ، پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، پیان کارڈ ، سرویس شناختی کارڈ ، فوٹوز کے ساتھ پبلک لمٹیڈ کمپنیوں کے ملازمین کو جاری کردہ اور راشن کارڈ کی کاپی داخل کرنا ہوگا ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 جون مقرر کی گئی ہے ۔۔