ادونی شہر و مضافات میں 4 جنوری کو زیارتِ موئے مبارک

ادونی یکم / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معراج ایجوکیشنل اینڈ سوشیل ویلفیر سوسائٹی ادونی معتمد محمد ذاکر کی اطلاع کے بموجب 12؍ ربیع الاول مطابق 4؍جنوری 2015 ، بروز اتوار شہر ادونی اور مضافات میں 12 مقامات پر زیارتِ موئے مبارک ﷺ کرائی جاتی ہے ۔ اس موقع پر انھوں نے تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ گلشنِ طیبہ آستانہ شیخ فرید بمقام فرید صاحب محلہ میں ساجد پاشاہ قادری زیارتِ ظہر تا مغرب مردانہ اور بعد نماز مغرب خواتین کیلئے کروائی جائے گی۔ آثار شریف بارہ امام نزد مولانا مسجد الحاج بارہ امام نظام الدین نظامی عصر تا عشاء مردانہ و خواتین کیلئے کروائیں گے ۔ بڑا آثار شریف بمقام باہر پیٹ سید محبوب پیر شام 4 بجے تا عصر باہر پیٹ ، روبرو پوسٹ آفیس ، مغرب تا 10 بجے شب ہوانا پیٹ میںکروائیں گے ۔ قدیم آثار شریف بمقام سنتکلور پوسٹ سید شاہ حیدر پاشاہ قادری سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت مکی شاہ قادری ادونی بعد نماز فجر میلاد شریف و زیارتِ آثار مبارک 8 بجے تا 10 بجے صبح کروائیں گے ۔ آثار شریف تیغ برہنہ بمقام ہوانا پیٹ سید شاہ احمد حسینی تیغ برہنہ عصر تا مغرب زیارتِ موئے مبارک کروائیں گے۔ آثار شریف اوپر قلعہ عرب امین مسجد بمقام کھاری بائولی مولانا سید شاہ درویش قادری بوقت 5 تا 8 بجے شب، موئے مبارک کی زیارت کروائیں گے۔ آثار شریف آستانۂ سقاف محلہ سید پیٹ ،سید شاہ علی احمد قادری عصر تا مغرب مردانہ ، مغرب تا عشاء خواتین کیلئے زیارتِ موئے مبارک کروائی جائے گی۔ علاقہ چمن کٹہ محمد غنی عصر تا مغرب زیارت موئے مبارک کرائیںگے۔بمقام مراد شاہ ولی مجاور احمد صاحب عصر تا مغرب زیارت مبارک کروائیں گے ۔ علاقہ حضرت نظام الدین کالونی ایم محمد طاہر صاحب 4 بجے 7 بجے شام زیارت موئے مبارک کروائیں گے ۔ علاقہ قاضی پور ہ میں قاضی میر امجد حسین بوقت 11 بجے صبح تا ظہر مردانہ اور عصر تا مغرب خواتین کیلئے زیارت موئے مبارک کروائیں گے ۔ آخر میں آثار شریف خاندانی بمقام کوڑیال پیٹ ، بدر صاحب منزل پر سید قدرت اللہ قادری و سید صہیب احمد قادری شام 5 بجے تا رات 10 بجے تک حضور اکرم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کروائیںگے ۔ معتمد محمد ذاکر معراج ایجوکیشنل سوسائٹی نے خواہش کی ہے کہ ان تمام مقامات پر زیارتِ موئے مبارک کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔