ادارہ سیاست و ایم ڈی ایف کے گرمائی ووکیشنل کیمپس

مراکز کے ذمہ داروں کو رجسٹریشن کروانے کا مشورہ ، 10 اپریل سے کورس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام اس سال بھی گرمائی تعطیلات میں مسلم خواتین ، لڑکیوں اور نوجوانوں کے لیے ووکیشنل سمر کیمپ 2015 کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ 45 روزہ اس گرمائی کیمپ میں حیدرآباد اور رنگاریڈی کے کئی مراکز میں ماہرین کی نگرانی میں خصوصی عملی تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے ۔ ’ سیکھو اور کماؤ ‘ کے تحت کورس میں ٹیلرنگ ، مہندی ڈیزائننگ ، بیوٹیشن ، موتی ورک ، ویجیٹبل کا رونگ ، کشیدہ کاری ، سافٹ ٹائیس ، اور فلاور میکنگ کے علاوہ اسپوکن انگلش شامل کیے گئے ہیں ۔ بعض مراکز میں فزیوتھراپی ، لیاب ٹکنیشن اور ویڈیو گرافی کی بھی تربیت دی جائے گی تاکہ تربیت یافتہ مرد و خواتین کو فوری روزگار حاصل ہوسکے ۔ ان کورس کا 10 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ مراکز ، مدرسوں اور دیگر اداروں کے خواہش مند ذمہ داران اس سلسلہ میں اپنی درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست پر دفتر کے اوقات کار میں اپنی درخواستیں داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے محترمہ خدیجہ سلطانہ 9394040104 ۔ محمد برکت علی 9700088110 یا محمد فرید الدین 9885376518 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے گذشتہ 11 برسوں سے گرمائی ووکیشنل کیمپ بہ پابندی منعقد کئے جارہے ہیں ۔ گذشتہ سال دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے 56 مراکز میں تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے جس سے سینکڑوں طلباء وطالبات اور خواتین نے استفادہ کیا ۔۔