ادارہ سیاست سے مرد و خواتین کا ایک روزہ حجامہ کیمپ

13 ستمبر کو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مقرر ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین کا بروز اتوار 13 ستمبر کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں منعقد ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے مشہور حجامہ ماہر ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ایم ڈی یونانی اور لیڈی ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے ۔ ایسے مریض جو کمر کے درد ، اعصابی امراض ، موٹاپا ، زنانی امراض کے علاوہ دیگر تمام امراض میں مبتلا ہیں وہ اس کیمپ سے استفادہ حاصل کریں ۔ مریض سے مرض کے لحاظ سے کپ تجویز کیے جائیں گے ۔ فی کپ مریض سے 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ مزید معلومات کے لیے اور رجسٹریشن کے لیے فون نمبر 8801749863 ۔ 8125249080 پر ربط کریں ۔۔