ادارہ ادب اسلامی ورنگل کی جانب سے کامیاب مشاعرہ کا انعقاد

ورنگل۔/28فبروری (سیاست ڈسڑکٹ نیوز)زیرِ اہتمام شعبہ نشر و اشاعت  ادارۂ ادب اسلامی ہند ضلع ورنگل کی جانب سے انعقاد کردہ طرحی و غیر طرحی مشاعرہ زبردست کامیاب رہا۔ کنوینر اقبال درد کی زیر نگرانی اسلامک انفارمیشن سنٹر، پوچمامیدان میں ہونے والے اس مشاعرہ  کے پہلے مرحلہ میں “دل کھو گیاہے جانے کہاںکچھ پتہ نہیں ”  کے طرح پر اور دوسرے مرحلہ غیر طرحی مشاعرہ تھا جس میں مہمان شعراء  و مقامی شعرا ء نے کلام سنایا اور زبردست داد حاصل کی۔اس مشاعرہ کی صدارت محمدحبیب الدین موظف لیبرآفسر اور بطور مہمان خصوصی  ممتار افسانہ نگار جناب فضل جاوید نے شرکت کی۔ مہمان اعزازی وحید گلشن ، محمد اکبرمحی الدین نے شرکت کی۔ مہمان شعرا میں شام کمار مسافرکاغذ نگر،  ڈاکڑ رحیم رامش کاغذ نگر، افسر عثمانی جگتیال،  ڈاکڑ نعیم سلیم حیدرآباد، خورشید اثر منچریال ،امجد سلیم کریم نگر سے شرکت کی۔اسکے علاوہ مقامی شعرا محمد حسین برتر، محمد شفیع احمد،ناصر واحدتی،محمد بدر السلام،ماہر عابدی، وحید گلشن، حمید حسین، محمد اکبر ضیاء نے طرح اور غیر طرحی کلام پیش کیا۔ سامعین میں بطور خاص حبیب خان، محمد زبیر، طیب شریف،محمد عثمان، محمد مجاہد، محمد اختر حسین اختر، جابر غوری، عبدالغفور،خالد محمد خان اور محمد فصیح الدین موجود تھے۔