ادارہ ادب اسلامی ورنگل کا آج مشاعرہ

ورنگل ۔25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اقبال درد کنوینر کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی ورنگل کی جانب سے 26مارچ بروز ہفتہ اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچماں میدان 9بجے شب مشاعرہ اور تہنیتی تقریب منعقد ہوگی ۔ جناب خالد سعید سکریٹری رابطہ عامہ جماعت اسلامی کے زیر زیرصدارت منعقدہ تقریب میں نومنتخب ڈپٹی میئر ورنگل خواجہ سراج الدین کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ممتاز مزاح نگار فیصل جاوید ‘ جناب محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر ‘ اندور محمد فاروق‘ مزاحیہ شاعر ٹپیکل جگتیالی شرکت کریں گے ۔ طرح و غیر طرحی مشاعرہ میں ڈاکٹر رحیم رامیش ‘ خورشید اثر ‘ ڈاکٹر نعیم سلیمی شرکت کریں گے ۔ جناب صابر عالم کی زیرنگرانی مشاعرہ کی نظامت پروفیسر احمد حسین خیال انجام دیں گے ۔ کنوینر اقبال درد نے عوام سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ طرحی مشاعرہ کیلئے اجالوں کی ضمانت کون دے گا ہوگی۔