ادارہ ادبیات اُردو کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

معتمد عمومی ایوان اُردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد 30 اپریل (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اُردو کی اطلاع کے بموجب اُردو ماہر، اُردو عالم ، اُردو فاضل کے امتحانات 6 مئی تا 10 مئی 2017 ء منعقد ہوں گے۔ تمام امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہال ٹکٹس یکم مئی سے ادارہ ادبیات اردو سے حاصل کرلیں اور مقررہ وقت سے امتحانی مراکز پر آدھا گھنٹہ قبل پہنچ جائیں اور مکمل نظم و نسق اور تمام شرائط پر کاربند رہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23310469 پر ربط کریں۔