اخلاق و کردار پر توجہ دینے طلبہ کو مشورہ

کرنول۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر ایک طالب علم کا اپنا ایک منصوبہ ہونا ضروری ہے ‘ تب ہی وہ اس کو حاصل کرنے کیلئے کوشش کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کرنول ضلع ایس پی آر کے روی کرشنا نے شہر کے باہر ڈاکٹر کے وی سباریڈی انجنیئرنگ کالج میں منعقد کئے گئے ریاگنگ کے خلاف شعور بیداری پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اور طالبات ‘طالب علم کے دور سے ہی اپنے اندر اچھے اخلاق پیدا کرلیں کیونکہ اگر طلبہ علم کے دور می ںکسی برائی میں مبتلا ہوجائے تو وہ زندگی بھر رہے گی ۔ اسلئے طلبہ زیادہ سے زیادہ اچھے اخلاق اور کردار اپنے اندر پیدا کرلیں ۔ طلبہ ریاگنگ سے بہت دور رہیں ‘ اگر کوئی طالب علم ریاگنگ کے کیس میں بُک ہوگیا اس کی زندگی تباہ ہوجائے گی ۔ اس لئے طلباء اور طالبات اپنے جونیئر ساتھیوں کے ساتھ محبت سے پیش آئیں کیونکہ ریاگنگ میں مبتلا ہونے والوں پر سخت سے سخت سزا دی جائیگی جس کی وجہ سے آپ کی زندگی تباہ ہوجائے گی اور آپ کے ماں باپ کا جو مقصد ہے وہ بھی کامیاب نہیں ہوگا اور اپنے ماں باپ کی اور آپ کے بھائیوں ‘ بہنوں کی عزت جائے گی ۔ اس لئے آپ کے اندر اچھے اخلاق اور اچھے کردار پیدا کرلیں اور آپ کالج میں کس مقصد کیلئے آئے ہیں اس کی طرف زیادہ توجہ دیں ۔ ایک اچھا شہری اور اپنے دیش کی خدمت کرنے والا اور اپنے کالج اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کرنے والا بن کر نکلیں ۔ ڈی ایس پی رمنا مورتی بات کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم اپنے اندر خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کرلیں ۔ آپ کی توجہ تعلیم پر ہونی چاہیئے ۔ بیکار باتوں کی طرف توجہ نہ دیں ۔ وقت کی قدر کریں تب ہی لوگ آپ کی قدر کریں گے ۔ اس پروگرام میں انجنیئرنگ کالج کے ڈائرکٹر کے وی سبا ریڈی ‘لکچررس اور طلباء و طالبات شامل تھے ۔