احمد آباد میں فرقہ وارانہ جھڑپ 9 افراد زخمی

احمد آباد 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد ضلع کے ویرام گام کے قریب دو فرقوں میں ہوئی جھڑپ کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور سنگباری کی ۔ ایک پولیس ٹیم جب وہاں خاطیوں کو گرفتار کرنے پہونچی تو اس پر بھی حملہ کیا گیا ۔ کہا گیا کہ ایک قبرستان کی دیوار پر کپڑے سکھانے کے مسئلہ پر بحث نے تصادم کی شکل اختیار کرلی ۔