اجین دھماکہ ملزمین نے مودی کی ریلی میں دھماکہ کی ناکام کوشش کی تھی

این آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف۔ پوچھ تاچھ میںملزمین کے اعتراف کا بھی دعوی
نئی دہلی 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایس آئی ایس سے متاثر ہدہشت گرد عناصر نے جو ‘ اجین ٹرین دھمایکہ میں ملوث ہیں ‘ گذشتہ سال دسہرہ کے موقع پر لکھنو میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں دھماکہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے تھے ۔ این آئی کی تحقیقاتی رپورٹس میں یہ بات بتائی گئی ۔ رپورٹ کے بموجب محمد دانش اور عاطف مظفر سے ہوئی پوچھ تاچھ میں دونوں نے دوسرے دوستوں کے ساتھ جو آئی ایس سے متاثر تھے رام لیلا گراونڈ لکھنو میں بم نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے 17 اکٹوبر کو ریلی سے خطاب کیا تھا ۔ یہ دونوں فی الحال این آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ دانش نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ گروپ دھماکے کرنے بے چین تھا تاکہ اپنی مہم کے اثرات دیکھ سکے اور اس کے دوران اس نے مختلف مقامات پر بم رکھنے ناکام کوششیں کی تھیں۔ اس نے الزام عائد کیا کہ عاطف مظفر نے جو اس گروپ کا خود ساختہ امیر تھا ‘ اسٹیل کے پائپس اور جھومر کے بلبس استعمال کرتے ہویء ایک بم تیار کیا تھا جس میں اس ( دانش ) نے بھی مدد کی تھی ۔ عاطف ان چھ افراد میں شامل ہے جنہیں این آئی اے نے ? مارچ کو اجین میں ریلوے ٹریک پر ہوئے بم دھماکہ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزم نے ادعا کیا کہ عاطف نے چھروں کے دو پیاکٹس تیار کئے تھے جو ایک سائیکل شاپ سے حاصل کئے گئے تھے ۔ عاطف نے اپنے بیان میں دانش کے بیان پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ لوگ قدیم کانپور میں مول گنج میں پٹاخوں کا مادہ خریدنے بھی گئے تھے ۔ عاطف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے جی ایم خان نامی انڈین ائر فورس کے ایک ریٹائرز ملازم کو یہ بم دیا تھا تاکہ اسے اپنی بائیک پر لکھنو لیجائے جس پر ائر فورس کا اسٹکر لگا تھا ۔ 11اکٹوبر کو وہ اور گروپ کے دوسرے ارکان لکھنو گئے جہاں انہوں نے ایک نیا سم کارڈ خریدا اور خان کو فون کیا تاکہ بم کو گروانڈ یا اس کے اطراف کہیں نصب کیا جاسکے ۔ دسہرہ کی رات سے قبل دانش کے بموجب عاطف نے بم تیار کیا اور اس کا ٹائمر بھی چالو کردیا اور اسے ریلی کے مقام کے قریب کچرے کے ڈبے میں رکھ دیا ۔ یہ لوگ وہاں دھماکہ کی اطلاع سننے کیلئے بے چین تھے تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ دو دن بعد عاطف وہاں گیا تاکہ پتہ چلایا جاسکے تاہم اسے وہاں صرف کچھ وائر دستیاب ہوئے جو اس نے اس بم میں استعمال کئے تھے ۔