اجلاس میں نظر انداز کرنے مادھو ریڈی کا الزام

پارٹی کو تنظیمی سطح پر مستحکم کرنے کے اجلاس میں چند قائدین نے اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے ۔ اسمبلی حلقہ نرسم پیٹ کی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی ڈی مادھو ریڈی نے ان کی جگہ اجلاس میں کے وینکٹ سوامی کو نرسم پیٹ کانگریس قائد کی حیثیت سے پیش کرنے پر سخت اعتراض کیا اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی کی وجہ سے کانگریس کو نقصان پہونچنے کا الزام عائد کیا ۔۔