اجئے دیوگن کی فلم ’’چانکیہ‘‘ نیرج پانڈے ڈائرکٹ کریں گے

اب یہ بات طے ہوچکی ہے کہ اجئے دیوگن کی میگابجٹ فلم چانکیہ کو نیرج پانڈے ڈائرکٹ کریں گے یہ ایپک ڈرامہ چانکیہ کی زندگی اور تعلیمات پر مبنی ہوگا جنہیں ایک قابل سیاسی مفکر فلاسفر، اکنامسٹ اور رائل مشیر کہا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے بارے میں گہری سوچ رکھی تھی۔ فلم میں رنبیر کپور لورنجن دیکھا جائے گا۔ اجئے کی ایک اور فلم ٹوٹل دھمال اسی سال ریلیز ہونے والی ہے۔

گلشن کمار بائیوپک عامر خان مرکزی کردار کرسکتے ہیں

موسیقی کی دنیا کے طلسمی شہزادہ کے نام سے مشہور کیٹس کنگ ٹی سیریز کمپنی کے مالک آنجہانی گلشن کمار کی زندگی پر اب فلم بنانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کی شوٹنگ کی نئے سال کے اوائل سے شروعات ہو گی ان کے بیٹے پروڈیوسر بھوشن کمار کے مطابق کلکشن کمار کے کردار کے لئے ایک بڑے اسٹار کو لئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ پہلے اس رول کے لئے اکشے کمار کو لینے کا ارادہ کیا گیا تھا لیکن اب اس میں تبدیلی ممکن ہے۔ عامر خان پروڈکشن کے بینر پر مشترکہ طور پر پروڈیوس کی جانے والی اس فلم کے مرکزی کردار کو خود عامر خان کی جانب سے نبھائے جانے کی بھی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ فلم کی اسکرپٹ سبھاش کپور لکھ رہے ہیں۔