اتفاقی طور پر جھلس جانے والے کمسن کی موت

حیدرآباد۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) معین آباد علاقہ میں باورچی خانہ میں اتفاقی طور پر جھلس جانے سے 12 سالہ کمسن لڑکا زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ سی سندیپ کمار نے 26 اپریل کو اپنے مکان میں کھانے کی گرم ڈش نکال رہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ اس کے جسم پر گر گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس حادثہ میں وہ 70% تک جھلس گیا تھا جس کے بعد اسے گاندھی ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا اور آج دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔