اتحادی فوج میں شامل بحرینی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائیلٹ محفوظ

ریاض۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں عرب اتحادی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بحرینی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ آج سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقے جازان میں گر کر تباہ ہو گیا۔لڑاکا طیارے کا ہوا باز جہاز سے بحفاظت کودنے میں کامیاب ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ میں آپریشنل پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوئی جو حادثے کا باعث بنی۔