اب ’’گجنی‘‘ کا سیکویل ’’گجنی 2‘‘ بنایا جائے گا

عامر خان اسٹار گجنی وہ پہلی ہندی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپیوں کی کمائی کا جیک پاٹ حاصل کیا تھا جس میں ہیرو کو ’’شارٹ ٹرم میموری لاس‘‘ کیریکٹر کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ یہ فلم دراصل سوریہ اسٹار تمل فلم کا ہندی ریمیک تھا جسے ہندی سے قبل تلگو میں گیتا آرٹس کے بینر پر الوارویند اور مدھومینٹینا نے پروڈیوس کیا تھا، تمل اور تلگو میں بنائی گئی ان فلموں نے بھی باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ اب اس فلم کا گجنی 2 کے ٹائیٹل سے ہندی اور تلگو میں سیکویل بنانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کے لئے ٹائیٹل بھی رجسٹرڈ کروالیا گیا ہے، لیکن اب تک اس بات کا خلاصہ نہیں ہو پایا ہے کہ اسے اوریجنل کے ڈائرکٹر منی رتنم ہی ڈائرکٹ کریں گے یا کوئی اور یہ بات بھی صاف نہیں ہو پائی ہے کہ اس کے دوسرے حصہ میں عامر خان ہوں گے یا دونوں زبانوں کی فلموں میں بھی سوریہ ہی مرکزی کردار نبھائیں گے۔