اب پرکاش جھا بھی ایک ماہر ریاضی پر فلم بنائیں گے

بھیڑ چال والی بالی ووڈ میں جہاں کئی دنوں سے بائیوپکس کا دور چل رہا ہے وہیں اسپورٹس مینس کے بعد اب فلمسازوں نے ماہر ریاضی پر فلمیں بنانے کی شروعات کی ہے۔ پتہ نہیں اب ہندی فلمساز فلم بینوں کو کیا کیا دکھانا چاہتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس سال کا اختتام ماہرین ریاضی پر بن رہی فلموں پر ختم ہوگا۔ آنند کمار جہاں ریتک روشن کے ساتھ ماہر ریاضی بائیوپک سوپر 30 بنا رہے ہیں وہیں انوپم کھیر کی ایکسڈنٹل پرائم منسٹر بھی اسی کی کڑی ہے جو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے جڑی ہے۔ اب پرکاش جھانامور ماہر ریاضی ویرچر ڈائکٹر وشیشتا نارائن سنگھ پر فلم بنانے جارہے ہیں جسے ریئل لائف انٹرٹیمنٹ کے بینر پر ونئے سنہا اور پریتی سنہا پروڈیوس کررہے ہیں۔

کاجل اگروال کریں گی وجئے دیورکنڈہ کے ساتھ فلم

ٹالی ووڈ میں اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے لئے مشہور اداکارہ کاجل اگروال نے شائقین کے دل میں ایک خاص جگہ بنالی ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے انہوں نے اپنی فلموں کے انتخاب میں کافی تبدیلی کی ہے۔ فی الحال وہ فلم میں ہیروئین کو اہمیت دینے والے کردار کررہی ہیں۔ اب خبر ہے کہ وہ نوجوان ہیرو وجئے دیورکنڈہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ڈائرکٹر کرانتی مادھون کے ڈائرکشن میں وجئے دیورکنڈہ فلم کرنے جارہے ہیں۔ رومانٹک تفریح پر بننے جارہی اس فلم کو کریٹیو کمرشیلس بینر پر پروڈیوسر کے ایس راما راو ڈائرکٹ کرنے جارہے ہیں۔