اب ریتک نہیں بلکہ عامر بنیں گے ٹھگ

ممبئی ،30جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ کے مشہور ادکار عامر خان پردہ سیمیں پر ایک ٹھگ کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ بالی ووڈ ہدایت کار وجے کرشن آچاریا فلم ٹھگ بنانے والے ہیں ۔طویل عرصہ سے فلم ٹھگ خبروں کا حصہ ہے ۔پہلے اس میں ریتک روشن کے کام کرنے کی خبریں تھیں لیکن اب یہ فلم عامر خان کررہے ہیں۔عامر دھوم 3 میں بھی وجے کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔دھوم 3 کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں اچھی دوستی ہو گئی تھی ۔کہا جارہا ہے کہ ریتک نے خود اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان کی آنے والی فلم موہنجودارو کو کس طرح کا رد عمل ملتا ہے ۔اس کے بعد ہی وہ کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔اس دوران خبر یہ بھی ہے کہ امیتابھ بچن نے بھی ٹھگ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔