ابھینندن کی رہائی پر پاکستان خوف میں مبتلا

اسلام آباد، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں یہ خوف پیدا ہو رہا ہے کہ ہندوستانی پائلٹ ابھینندن ورتمان کی رہائی کے بعد ہندوستان حملہ کرے گا تو تب کیا ہو گا۔فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھوڑنے کے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ریلوے کے وزیر شیخ راشد احمد نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ ابھینندن کوچھوڑے جانے کے بعد ہندوستان جارحانہ رخ اختیار کرسکتا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر احمد نے کہا، “سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حکومت کے دوران اس طرح کی صورتحال نہیں تھی، وزیر اعظم نریندر مودی کی دوسری سوچ ہے ، لوگوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کو ذہن میں رکھ اس کارروائی کی منصوبہ بندی کی ۔ ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ کو سونپ دینے کے بعد اگر ہندوستان پھر ہم پر حملہ کرے گا، تب کیا ہوگا۔