ابھیشیک بچن نے جے پی دتہ کی فلم ’’پلٹن‘‘ چھوڑ دی

جنگی موضوعات پر فلمیں بنانے کے لئے مشہور ڈائرکٹر جے پی دتہ کی 1967 کی انڈیا اور چائنا وار پر مشتمل وار ڈرامہ فلم پلٹن جس کی شوٹنگ کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ ابھیشیک بچن نے اس میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ خود جے پی دتہ کو بھی ابھی تک سمجھ میں نہیں آئی۔ اپنی رضامندی سے فلم کو سائن کرنے والے ابھیشیک نے شوٹنگ کی شروعات سے صرف دودن پہلے اس میں کام کرنے سے کیوں انکار کردیا ااب اس رول کو ہرش وردھن رانے کریں گے۔ فلم کے دیگر کردار ارجن رامپال، سونوسود، گرمیت چودھری، جیکی شراف، سدھانت کپور، لوسنہا نبھائیں گے فلم کو جے پی فلمس اور زی آسٹوڈیو کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

کرتی سنن اور کارتک کی ’’لکاچھپی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز

کارتک ارین اور کرتی سنن نے اپنی نئی فلم لکا چھپی کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اس فلم میں کارتک ایک ٹی وی رپورٹر کا رول کررہے ہیں جبکہ کرتی دلی میں پڑھائی کرنے والی متھرا کی لڑکی ہے۔ میڈوک فلمس کے بینر پر بنائی جارہی اس فلم کو لکشمن اتیکر ڈائرکٹ کررہے ہیں جنہوں نے ہندی میڈیم فلم کے لئے فوٹو گرافی کا ڈائرکشن کیا تھا۔ انہوں نے دو مرہٹی فلموں کو بھی ڈائرکٹ کیا ہے۔ یہ ان کی پہلی ہندی فلم ہے۔