ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی ’’گلاب جامن‘‘ تکمیل کے قریب

انوراگ کیشپ کی جانب سے پروڈیوس اور سرویش میروارا کی جانب سے ڈائرکٹ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے اسٹار فلم گلاب جامن کی شوٹنگ اب تکمیل کے مراحل میں قدم رکھنے جارہی ہے۔ فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واضح ہو کہ اس فلم میں ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کو ایک ساتھ کام کرنے کے لئے انوراگ کیشپ کو 8 سال تک انتظار کرنا پڑا۔ آخر کار 2017 میں ایشوریہ نے ان کی اس فلم میں کام کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھائی اور اب یہ فلم تکمیل کے مراحل طے کررہی ہے۔