ابوظہبی کو ہندوستانی سیاحوں کی آمد میں 2016 ء کے دوران 20 فیصد اضافہ

ممبئی ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی نے کہاکہ وہ 2016 ء میں ہندوستانی سیاحوں کی آمد میں 20 فیصد اضافہ کا منتظر ہے اور اُنھیں بہتر فضائی روابط کے ساتھ طویل تعطیلات ابوظہبی میں منانے کی دعوت دیتا ہے۔ 2015 ء میں 2 لاکھ 80 ہزار ہندوستانی سیاح ابوظہبی پہونچے تھے۔ جاریہ سال جولائی تک ایک لاکھ 76 ہزار ہندوستانی سیاح ابوظہبی آچکے ہیں۔
لیبیا کے جنگ زدہ علاقہ سے
3 ہندوستانیوں کا تخلیہ، وطن واپسی کا منصوبہ
نئی دہلی ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 3 ہندوستانی جو لیبیا کے جنگ زدہ علاقہ میں پھنسے ہوئے تھے، تخلیہ کروائے جاچکے ہیں اور اُنھیں ہندوستان واپس لایا جارہا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج رات کہاکہ اُنھیں بن غازی لایا جاچکا ہے جو لیبیا کا ایک ساحلی شہر ہے اور اُن میں سے 2 کا تخلیہ حکومت نے قبل ازیں کروایا تھا۔ اُنھیں دوسری بار وطن واپس لایا جارہا ہے۔