ابوظہبی میں ہندوستانی خاندان آتشزدگی میں کرشماتی طور پر بچ گیا

دوبئی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی میں ایک ہندوستانی خاندان کے 8 افراد اس وقت کرشماتی طور پر بچ گئے جب ان کے رہائشی کامپلکس میں مہیب آگ لگ گئی۔ ہندوستانی خاندان میں ایک معذور معمر شخص بھی تھا۔ نیوی گیٹ علاقہ میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں ہفتہ کے روز شام میں آگ لگ گئی جہاں گذشتہ کئی سال سے ہندوستانی ساجو جارج جان، اس کی اہلیہ کوچومل میتھیو، ان کے چار بچے اور اس کے معمر والدین رہائش پذیر تھے۔ یہ خاندان ہندوستان کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھتا ہے۔ ان لوگوں کے چیخنے چلانے کی آواز سیول ڈیفنس کے عہدیداروں تک پہنچی اور وہ لوگ فوری وہاں ان کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔