ابوظہبی میں برقی شاک سے نوجوان ہلاک

حسن آباد 31 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خلیجی شہر ابوظہبی میں بطور تعمیراتی مستری کام کرنے والا 26 سالہ نوجوان چیلاپور ملیا متوطن موضع چیلاپور منڈل بجنکی آج صبح تعمیراتی کاموں کے دوران اتفاقی طور پر لگے برقی شاک سے بری طرح جھلس کر برسرموقع فوت ہوگیا ۔ موضع چیلاپور کے سرپنچ محمد شہاب الدین کے بموجب متوفی گذشتہ 5 سالوں سے ابوظہبی میں مقیم رہ کر اپنے خاندان کی کفالت کیا کرتا تھا ۔ اچانک موت کی اطلاع پر موضع چیلاپور میں رنج وغم کی لہر ڈور گئی ۔ نیز مقامی عوام اور ارکان خاندان بعجلت ممکنہ نعش کی آبائی وطن پہنچنے کے خواہاں ہیں ۔