ائیر ایشیا کے دو طیارے حادثے سے بچ گئے

بنکاک۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ اور فلپائن میں ائیر ایشیا کے دو مسافر طیارے حادثے سے بچ گئے۔ تھائی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے کے بعد دارالحکومت بنکاک میں دوبارہ اتار لیا گیا۔ حکام کے مطابق پائلٹس نے اسٹوریج کمپارٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندھی کی جس کے بعد طیارے کو واپس ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ انجینئرز نے ایف ڈی 3254 کی پرواز کی جانچ پڑتال کے بعد اسے ایک گھنٹے کی تاخیر سے دوبارہ روانہ کردیا۔