آگرہ سے بی جے پی کا کانگریس امیدوار سے سخت مقابلہ

آگرہ ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی آگرہ کے اسمبلی حلقہ کے لئے 12امیدوار میدان میں باقیرہ گئے ہیں ۔ یہاں الیکشن 19مئی کو ہوگا ۔ اس حلقہ سے 21امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں داخل کی تھیں ۔ 9امیدواروں کی نامزدگیاں مسترد کردی گئیں ۔ الیکشن آفیسر نے ان کی جانچ کے بعدانہیں رد کردیا ۔اس حلقہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان پارلیمانی حلقوں کے نتائج کے ساتھ 23مئی کو کیا جائے گا ۔ یہ سیٹ بی جے پی کے پانچ میعادوں تک ایم ایل اے رہنے والے قائد جگن پرساد کے دیہانت ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھی ۔ بی جے پی کے موجودہ امیدوار پرشوتم کانڈے وال کو کانگریس کے امیدوار رنویر شرما اور ایس پی اور بی ایس پی کے امیدوار سورج شرما سے سخت مسابقت درپیش ہے ۔