آنکھوں کا میک اپ چہرے کی دلکشی کا باعث

 

اگر خواتین مختلف نظر آنا چاہتی ہیں تو انہیں چاہئے کہ آنکھوں کے میک اپ کی طرف خاص توجہ دیں کیونکہ آنکھوں کا میک اپ مختلف مواقع پر مختلف انداز میں کر کے خود کو خوبصورت دکھایا جاسکتا ہے ۔ کسی بھی ہلے رنگ کے آئی شیڈو کی مدد سے آنکھوں کا بیس بنالیں ۔

پھرآئی بال والے حصے پر چمکدار سنہری کریمی آئی شیڈو لگائیں۔ یہ شیڈ صرف درمیانی حصے پر لگانا ہے ۔ بیرونی کنارے کی طرف چاکلیٹی رنگ کے آئی شیڈو کو اس طرح لگائیں کہ آنکھوں کے کناروں پر ترچھا ’’ وی ‘‘ بن جائے ۔ آئی بال کے اوپر موجود ہڈی والے مقام پر وہی چاکلیٹی کلر لگاتے ہوئے آنکھوں کے اندرونی حصے کی جانب لے جائیں ۔ اسی شیڈ کے ساتھ میرون رنگ کے آئی شیڈو کو بھی بلینڈ کرلیں ۔ اس سلور رنگ کے آئی شیڈوکو آنکھوں کے اندرونی حصے پر لگائیں ، آئی برو کے نیچے والے مقام پر بائی لائٹ کرنے کیلئے سلور آئی شیڈولگائیں ۔ آئی برو پر کالے اور خاکی آئی شیڈو ز لگائیں تاکہ وہ نمایاں ہوجائے ۔ آخر میں سنہری رنگ کی آئی شیڈو کو دوبارہ آئی بال پر لگائیں ، اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ دونوں شیڈز الگ الگ محسوس نہ ہوں، پھر اس کے بعد پلکوں پر مسکارا لگائیں ، اگر کالے رنگ کا مسکارا نہیں لگانا چاہتیں تو براون مسکارا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آنکھوں کے اندر براؤن یا کالے رنگ کی آئی پینسل لگائیں ۔ اگر آنکھیں چھوٹی ہیں تو کالے رنگ کی کاجل پینسل کے بجائے سفید رنگ کی آئی پینسل کا استعمال کریں تاکہ آنکھیں بڑی اور روشن لگتی ہیں ۔اسی طرح چہرے اور آنکھوں کی مناسبت سے آئی شیڈو کی مدد سے آنکھوں کو دلکش بنایا جاسکتا ہے۔